امریکا (جیوڈیسک) امریکی صدارتی الیکشن میں تین دن باقی رہ گئے ہیں، اوباما اور رومنی نے انتخابی مہم فیصلہ کن ریاستوں تک محدود کر دی۔امریکی صدارت کے دونوں امیدوارفلوریڈا، اوہائیو، انڈیانا، نیوجرسی اور کنکٹیکٹ کے ووٹرزپرتوجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب بیروزگاری کی شرح میں قدرے کمی سے اوباما کی سیاسی پوزیشن پھر مضبوط ہو گئی ہے۔
گزشتہ ماہ مختلف شعبہ جات میں ایک لاکھ اکہتر ہزار افراد کو روزگار ملا جس سے اوباما کی انتخابی مہم پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ ریاست اوہائیو میں انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے اوباما کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت نے گزشتہ چارسال میں بہت سی کامیابیاں حاصل کیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں مزید چار سال مل گئے تو وہ امریکی عوام کی معاشی حالت مزید بہتر بنا دیں گے۔