امریکی صدر بارک اوباما نے سعودی عرب کے شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز سے فون کے ذریعے رابطہ کرکے سعودی سفیر کے قتل کی کوشش کے مبینہ ایرانی منصوبے پر تبادلہ خیال کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بارک اوباما نے سعودی فرماں روا کو ایران کے خلاف عالمی پابندیوں سے متعلق امریکی سرگرمیوں پر اعتماد میں لیا۔ دونوں رہنماں نے سفیر کے قتل سازش ناکام بنانے پر امریکی خفیہ اداروں کی کوششوں کو سراہا۔ دوسری طرف ایران نے سعودی سفیرکے قتل سازش کے امریکی الزام کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں شکایت کی ہے۔ ایرانی سفیر محمد خازئی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان مون اور سلامتی کونسل کو بھیجے گئے خط میں کہاکہ امریکا ایرانی سائنسدانوں کا قاتل ہے۔ سعودی سفیر کے قتل کے منصوبے کا الزام ایران پر لگانا سازش ہے۔