امریکی فرمائش پاکستان کڑوا گھونٹ پیئے، ایک دھمکی یا التجا ..

Pakistan

Pakistan

امریکا نے دہشت گردی کے خلاف اپنی جنگ میں فرنٹ لائن کا کردار ادا کرنے والے پاکستان پر ایک بار پھر دباو بڑھانے کی نیت سے کھلے لفظوں میں دھمکی دی ہے کہ پاکستان کڑوا گھونٹ پیئے اور جس قدر جلد ممکن ہوسکے پاکستان نیٹوسپلائی بحال کردے جو مستقبل قریب میں اِس کے لئے بہتر ہی نہیں بلکہ بہت زیادہ ہی بہتری کی باعث ہوگی ایسے میں اب یہ اثار نظر آنے لگے ہیں کہ جیسے امریکا نے پاکستان سے دوستی کا ہاتھ کھینچناشروع کردیاہے اور اب یہ پاکستان سے کھلی دشمنی کے لئے اپنے پر پھیلارہاہے اور دنیا کے سامنے کچھ ایسے جواز بھی پیش کرنے چاہ رہاہے کہ دنیا جان جائے کہ پاکستان کے خلاف اِس کی جارحیت کی کیا وجہ ہے …؟

nato supply

nato supply

واشنگٹن سے ایک امریکی اہلکار کے حوالے سے یہ خبر ہے جس میں اِس نے غیر ملکی خبرراساں ادارے سے گفتگو کے دوران اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی بنیاد پر کہا ہے کہ پاکستان کی سویلین حکومت کڑوا گھونٹ پیتے ہوئے نیٹوسپلائی بحال کردے کیوں کہ پاکستان کی سویلین حکومت کا کڑواگھونٹ پینے اور نیٹوسپلائی کی بحالی کے عمل سے پاک امریکا بڑھتی ہوئی کشیدہ صورتِ حال ختم ہوگی اور اِسی کے ساتھ ہی اگلے ہی لمحے اِس امریکی اہلکارنے انتہائی معنی خیز لہجے میں پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہاکہ بصورتِ دیگر امریکی اپنی حکومت سے پاکستان کے خلاف سخت ترین اقدامات کرنے پر زور دیں گے اِس کا کہناتھاکہ امریکا افغانستان سے نکلنے سے پہلے اور بعد میںخطے میں طویل مدتی مفادات جیسے اِس خطے سے وابستہ دوسرے ممالک کی جوہری صلاحتوں کو جاننااور انسداد دہشت گردی سمیت افغانستان میں مصالحتی کوششوں کا خواہشمند ہے ۔

جبکہ اِ س پس منظر میں ہم یہ سمجھتے ہیں کہ دنیا اگر دیدہ ور ہے اور اِس کی 26نومبر 2011کی شب مہمند ایجنسی میںپیش آنے والے سانحہ کے بعد آنکھیں کھلی ہوئیں ہیں اور اگریہ بندنہیں ہوئیں ہیں تو اِسے یہ ضرور پتہ ہوناچاہئے کہ پاکستان کے اقدامات یکدم درست ہیں اور یہ حق پر ہے …اِسے یہی کچھ بہت پہلے ہی کرلیناچاہئے تھا جب دس گیارہ سالوں سے امریکی اور نیٹو افواج افغانستان سے پاکستانی علاقوں میں ڈرون حملوں سے معصوم شہریوں کوماررہے تھے چلوجب بھی پاکستان کو احساس ہوااور اِس نے اپنی خود مختاری اور سا لمیت کا احساس کرتے ہوئے نیٹو سپلائی بند کردی تاکہ امریکیوں اور اتحادیوں کو پتہ چلے کے پاکستان کا اِ ن کی جنگ میں کیااور کتنا اہم مقام ہے…؟ اور اب ہمیں اِس بات کا بھی پورا یقین ہے کہ پاکستان کے اِس اقدام سے امریکا کو ضرور معلوم ہوگیاہوگا کہ پاکستان کا اِس کی جنگ میں کتنااہم مقام ہے یہ اور بات ہے کہ امریکی اور اِس کے اتحادی اِس بات کو تسلیم کرنے سے کنجوسی کا مظاہر ہ کرتے رہے ہیں اور کررہے ہیںیہاں یہ امر قابل توجہ ہے کہ جنگ تو امریکا کی ہے اور امریکا ہمیں ہی بار بار دھمکیاں دیتارہتاہے کہ پاکستان ہی ہر بار کڑواگھونٹ پیئے ایسے میں سوچنے کی بات یہ ہے کہ جنگ تو امریکا کی ہے اور کڑوے گھونٹ پاکستان ہی کیوںپیتارہے…؟؟مگر اب یہ کیسے ممکن ہے …؟کہ پاکستان ہر معاملے میں تو کڑوے گھونٹ اور افغانستان میں اپنی موت کا سامان کرنے والا ا مریکا پاکستان کو اپنی جنگ میں جھونک کر ہر لمحہ جوس اور شربت ہی پیتارہے۔

دنیاکی مشہور کہاوت ہے کہ مرکر بھی وہی جیتے ہیں جو جینے کے قابل ہوںمگر آج یہ حقیقت ہے کہ سانحہ نائن الیون کے بعد انتقام کی آگ میں بھسم ہونے والا امریکا اپنے اتحادیوں کے ہمراہ افغانستان میں آکر مررہا ہے آج اِس میںاتنی بھی سکت باقی نہیں رہی ہے کہ یہ مرکر بھی جینے کے قابل رہے اب اِسے یہ بات اچھی طرح تسلیم کرلینی چاہئے کہ افغانستان کی سرزمین دنیا کی سپر طاقتوں کے لئے موت کی ایک ایسی وادی ثابت ہورہی ہے جسے فتح کرنے کی نیت سے آنے والی سپر طاقتیں اپنے وجود کا شیرازہ بکھیر دیتی ہیں آج جس کی ایک مثال روس کی شکل میں موجود ہے۔

9 11

9 11

سانحہ نائن الیون کے بعد افغانستان میں بزورِ طاقت گھسنے اور اِس پر اپنا قبضہ جمانے اور اِسے اپنے زیرتسلط رکھنے کے بعد جنوبی ایشیاکے ایٹمی ممالک بالخصوص چین اورپاکستان اور مستقبل قریب میں ایٹمی طاقت کا اعلان کرنے والے ملک ایران کی ماٹیرنگ کے لئے اپنی سرگرمیاں شروع کرنے والے امریکا کو اب شدت سے اِس بات کا احساس ہونے لگاہے کہ سانحہ نائن الیون کی انتقام کی آگ میں افغانستان میں گھسنے کا اِس کا جذباتی فیصلہ آج اِس کی پسپائی اور ندامت کا باعث بنتاجارہاہے جِسے سوچ سوچ کر یہ پریشان ہورہاہے اور دس گیارہ سالوں میں نیٹو افواج کے ہمراہ یہاں اپنا بارود پھونک ڈالنے کے بعد بھی اِسے وہ کامیابیاں حاصل نہیں ہوسکی ہیں جن کاخواب لے کریہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ افغانستان میں داخل ہواتھا۔

اگرچہ دوسری جانب یہ بھی حقیقت ہے کہ اِس کی اِس جنگ میں امریکا اور اِس کے یورپی اتحادیوں کا اتنا نقصان نہیں ہواہے جتنا معاشی ، سیاسی ، اخلاقی اور دیگر لحاظ سے اِس کی جنگ میں فرنٹ لائن کا کردار اداکرنے والے ملک پاکستان کا ہواہے مگر اِس کے باوجودبھی امریکا اور اِس کا ہم پلہ اور ہم نوالہ برطانیہ ہے کہ جو اِس بات کو تسلیم کئے بغیر پاکستان پر دباو ڈالئے ہوئے ہے کہ پاکستان امریکااور برطانیہ سمیت نیٹوافواج کے خطے میں ہمارے طویل مدتی مفادات جیسے جوہری صلاحیت، انسداد دہشت گردی اور افغانستان میں مصالحتی کوششیں شامل ہیں اِن کی تکمیل تک ہم سے ہر صورت میں اپناتعاون جاری رکھے جس کے لئے بالخصو ص امریکا پاکستان کو دھمکیاں دینے اور اِسے عبرت ناک جیسے انجام سے ڈرانے سے بھی دریغ نہیں کررہاہے جبکہ برطانیہ ہے کہ جس نے مصالحت پسندانہ رویہ اپنارکھاہے غرض کہ دونوںہی کے پاکستان اور افغانستان سے اپنے اپنے مفادات ہیں جن کے حصول کے خاطر ایک نے پاکستان کے ساتھ گرم اور دوسرے نے نرم رویہ رکھاہواہے مگر ہمارے حکمرانوں ، سیاستدانوں، عسکری قیادت اور عوام کو یہ بات اچھی طرح سے ذہن میں ضرور رکھنی چاہئے کہ امریکا، برطانیہ اور نیٹوافواج کی شکل میں شامل دیگرممالک اپنے اپنے مفادات کے لئے پاکستان کو سامنے رکھے ہوئے ہیں اور اِسے قربانی کا بکرابنارہے ہیں جس میں پاکستان کے حصے میں سوائے پچھتاو ے اور کفِ افسوس کے کچھ نہیں بھی نہیں آرہاہے اور اب ہمارے حکمرانوں نے اپنی سلامتی اور خودمختاری اور سا لمیت کو برقرار رکھنے کے لئے نیٹو سپلائی کی بندش کاجو راستہ اختیار کررکھا ہے یہ امریکی ، برطانوی اور نیٹوافواج میں شامل ممالک کے کسی دباو میں آئے بغیر اِس پر قائم رہیںاور بتادیں کہ ہمارے ماضی کے حکمرانوں نے اِن کے دباو میں آکر ملک کی سلامتی ، خودمختاری اور سا لمیت کا سوداکرڈالاتھا مگر اب اِن کے ہوتے ہوئے کوئی کسی کے دباو میں ملکی خودمختاری، سلامتی اور یگانگت کاسودانہیںکرے گا اور نہ ہی چندڈالروں کے عوض ملک کو مفاد پرست دوست (امریکا اور اِس کے اتحادیوں) کے ہاتھوں گروہی رکھے گا۔

چلتے چلتے ہم اپنے قارئین کو یہ بتادیناچاہیں گے کہ صدرمملکت آصف علی زرادی نے بھی دوٹوک الفاظ میں امریکا پر واضح کیا ہے کہ وہ کسی بھی صورت میںملکی سلامتی اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے امریکا کوبھی اپنے اقدامات میں پاکستانی عوام کے جذبات سامنے رکھنا ہوںگے اور اِس کے ساتھ ہی انہوںنے یہ بھی کہہ دیاہے کہ پاک امریکا تعلقات پارلیمانی سفارشات کے تحت ہی آگے بڑھیں گے اب صدر کے اِن خیالات کے بعد قوم کا اپنے حکمرانوں پر اعتماد بحال ہوناشروع ہوگیاہے جبکہ یہ اور بات ہوگی کہ بعد میں ہمارے حکمران امریکی یا اِس کے اتحادیوں کے ناجائز دباو میں آکر اپنے جائز مطالبے سے پیچھے ہٹ جائیں ۔

تحریر: محمداعظم عظیم اعظمazamazimazam@gmail.com