وزیر اعظم گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان پر دہشت گردوں کی مدد کرنے کے الزامات افسوسناک ہیں۔ افغانستان میں امریکی فوجیوں کو سیکورٹی فراہم کرنا پاکستان کی ذمہ داری نہیں ہے۔کابل میں امریکی سفارتخانے پر حملے کی مذمت کرتے ہیں ۔ پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ برداشت نہیں کیاجائیگا۔ اسلام آباد میں ڈونرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ امریکی الزامات سے صرف دہشت گردوں کو فائدہ پہنچے گا۔ سابق افغان صدر برہان الدین ربانی کی ہلاکت پر انہیں بھی بہت افسوس ہوا۔ ان کاکہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف ٹھوس اقدامات کیئے ہیں، خطے میں امن قائم کرنے کیلئے امریکا سے مزید بہتر تعلقات چاہتے ہیں۔ وزیر اعظم گیلانی کاکہناتھا کہ سیلاب کی صورتحال کے باعث بیرونی دورہ منسوخ کیا، لاکھوں افراد کو شیلٹرخوراک اور صحت کی سہولتوں کی ضرورت ہے، متاثرین کو ریلیف کی فراہمی اور جلد بحالی بڑا چیلنج ہے۔حکومت بارشوں سیمتاثرہ افراد کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔