امریکی فوج کو افغانستان میں کامیابی مل رہی ہے۔ لیون پنیٹا

leon panetta

leon panetta

امریکی سیکرٹری دفاع لیون پنیٹا نے افغانستان میں تعینات امریکی فوجیوں سے کہا ہے کہ وہ افغانستان میں فتح حاصل کر رہے ہیں۔
امریکی سیکرٹری دفاع لیون پنیٹا نے افغانستان میں امریکی فوجیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے امریکی فوج افغانستان میں درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہیں ان کا کہنا تھا کہ ہم ایسا  ہی افغانستان چاہتے ہیں ۔ لیون پنیٹا کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ دوہزار بارہ تک افغانستان میں تعینات اکانوے ہزار فوجیوں میں سے تیئس ہزار فوجی واپس بلانے کے فیصلے کا اعلان کر چکا ہے۔