مسلم لیگ ن کے رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ صدر زرداری، وزیراعظم گیلانی اورسابق صدر پرویز مشرف نے مل کر امریکہ کو پاکستان میں مداخلت کی اجازت دی ان سب کا احتساب ہونا چاہیئے۔ شمس آباد میں جلسے سے خطاب میں جاوید ہاشمی نے کہا کہ امریکہ کو تمام معاملات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں۔ پیپلز پارٹی کا دورگزرگیا ۔سب کچھ ختم ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسسلم لیگ ن نے ظالموں کوپانچ سال پورے کرنے دینے کا فیصلہ کیا تھا تاکہ عوام دیکھ لے کہ حکمران ملک کو کس طرح لوٹتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سمیت ملک کو لوٹنے والوں کا احتساب کریں گے عوام نے پیپلز پارٹی کا تاریک دور دیکھ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ والوں کی نظریں بھی پاکستان مسلم لیگ ن پر ہیں۔