پاکستان : (جیو ڈیسک)امریکی نمائندہ خصوصی مارک گراسمین نے پھر سلالہ حملے پر معافی مانگنے سے گریز کیا اور سلالہ حملے پر صرف افسوس کا اظہار کیا ۔ سیکریٹری خارجہ کہتے ہیں کہ ڈروں حملے ملکی خودمختاری کے خلاف ہیں۔پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے امریکی نمائندہ خصوصی مارک گراسمین نے سیکرٹری خارجہ عباس جیلانی سے ملاقات کی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مارک گراسمین نے کہا امریکا پاکستان کی خودمختاری کا احترام کرتاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو سلالہ حملے میں فوجی جوانوں کی شہادت پر افسوس ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو آپس میں تعاون کی ضرورت ہے تاکہ آئندہ ایسا واقعہ پیش نہ آئے۔ سیکریٹری خارجہ عباس جیلانی نے کہا کہ ڈرون حملے غیر قانونی اور پاکستانی حدود میں مداخلت ہیں۔