امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے سیاست سے کنارہ کشی کا عندیہ دے دیا ہے۔ محکمہ خارجہ کے ملازمین سے ملاقات میں ہیلری کلنٹن نے کہا کہ وہ سیاست سے ریٹائر ہو کر آرام کرنا چاہتی ہیں۔ واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے ملازمین سے ملاقات میں امریکا کی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہاکہ وہ سیاست سے ریٹائر ہوکر آرام کرینگی اور اپنے خاندان کو وقت دینگی۔ ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا اگر صدر اوباما دوسری مدت کیلئے صدر منتخب ہوئے تو دوسری وزیر خارجہ کے نامزد ہونے تک وہ وزیرخارجہ رہینگی اور اس کے بعد سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلیں گی۔ امریکی وزیر خارجہ بیس برس تک امریکی سیاست میں رہی ہیں اور یہ پہلی بار نہیں کہ انہوں نے سیاست سے کنارہ کشی کا اشارہ دیا ہو۔ اس سے پہلے بھی متعدد بار ہیلری سیاست سے دور رہنے کا اشارہ دے چکی ہیں۔