امریکی وزیر دفاع لیون پینٹا نے 613 ارب ڈالر کا بجٹ پیش کر دیا

leon panetta

leon panetta

امریکا نے دو ہزار تیرہ کیلئے چھہ سو تیرہ ارب ڈالر کے دفاعی بجٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیر دفاع لیون پینیٹا کا کہنا ہے کہ فوجیوں کی تعداد اور اخراجات میں کمی کے باوجود جدید طیاروں ایف پینتیس کے خریداری ضرور ہوگی۔
امریکی وزیر دفاع لیون پینیٹا نے سال دوہزار تیرہ کیلئے دفاعی بجٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ بجٹ خسارہ کم کرنے کیلئے دفاعی اخراجات میں کمی تجویز گئی ہے۔ اور یہ کمی کچھ پروگرام ختم کرکے اور فوجیوں کی تعداد کم کرکے کی جائے گی۔ اعلان کے مطابق آئندہ سال کیلئے پینٹاگان کیاخراجات میں نو فیصد کمی کی جائے گی۔ امریکی فورسز کی تعداد میں تیرہ فیصد کمی ہوگی۔
لیون پنیٹا کا کہنا تھا آئندہ چار سال میں اسپیشل آپریشن فورسز میں دس فیصد اضافہ کیا جائیگا۔ دو ہزار تیرہ کا بجٹ پانچ سو اکتیس ارب ڈالر کے بجائے پانچ سو پچیس ڈالر ارب ڈالر کا ہوگا۔ اس طرح آئندہ سال دفاعی مد میں چھ ارب ڈالر کے اخراجات کم کئے جائینگے۔ امریکا جدید ڈرونز بھی تیار کرے گا۔ مستقبل میں امریکا انسداد دہشتگردی کیلئے زیادہ انحصار ڈرونز پر کرے گا۔