یمن : (جیو ڈیسک)یمن کی حکومت نے پاکستان سے اسامہ بن لادن کی بیوہ امل السدہ اور بچوں کو رہا کرنے کامطالبہ کردیا ہے۔ یمن کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امل السدہ اور ان کے بچوں نے کوئی جرم نہیں کیا اس لئے انہیں رہا کیاجانا چاہئے۔ بچوں کو باپ کے کیے کی سزا نہیں ملنی چاہئے۔
ابوبکر القربی کا کہنا تھا کہ امل السدہ زخمی ہیں۔ ان کا علاج ہونا چاہئے۔ پاکستانی حکومت امل السدہ کویمن کے حوالے کرنے سے انکار کررہی ہے۔ پاکستان نے امل کو یمن کے حوالے کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ دوسری جانب پاکستان میں اسامہ کی یمنی بیوہ امل السدہ اور ان کے بچوں کے خلاف غیرقانونی طور پر رہائش رکھنے کے الزام میں مقدمہ چل رہا ہے۔