امیر قطر فلسطین کے دورے پر پہنچ گئے

Sheikh Hamad bin Khalifa Al Thani

Sheikh Hamad bin Khalifa Al Thani

فلسطین (جیوڈیسک)قطر کے امیر شیخ حماد بن الخلیفہ الثانی اپنے وفد کے ہمراہ فلسطین کے دورے پر پہنچ گئے۔

سن 1999 کے بعد سے کسی بھی سربراہ حکومت کا غزہ کا یہ پہلا دورہ ہے۔ شیخ حماد حماس کے زیر کنٹرول غزہ پٹی کے تاریخی دورے پر ہیں۔ وہ ایک بڑے وفد کے ہمراہ مصر کی سرحد سے غزہ میں داخل ہوئے جہاں ان کا پرجوش استقبال کیا گیا۔

قطری امیر انسانی بنیادوں پر فلسطین کی تعمیر نو کے لیے 250 ملین ڈالر کے منصوبوں کا بھی اعلان کریں گے۔ حماس کے اسماعیل حانیہ نے اسے ایک تاریخی دن قرار دیا ہے۔