انا ہزارے دیں گے دھرنا، سونیا اور راہول کے گھر کے باہر

Anna Hazare

Anna Hazare

بھارتی سماجی کارکن انا ہزارے نے اعلان کیا ہے کہ وہ دہلی میں سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کے گھر کے باہر دھرنا دیں گے۔ کرپشن کے خلاف جدوجہد کرنے والے انا ہزارے نے ایک بیان میں کہا کہ تین دن کی بھوک ہڑتال کے بعد وہ سونیا اور راہول گاندھی کی رہائش گاہ کے باہر دھرنا دیں گے۔
انھوں نے اپنے کارکنوں سے حکومتی رد عمل کے خلاف پرامن رہنے کی اپیل کی۔ ہزارے نے حکومتی کرپشن بل کو عوام کے لئے مایوس کن قرار دیتے ہوئے دوبارہ احتجاج شروع کر دیا۔