انتخابات شفاف و غیر متنازعہ ہوتے دکھائی نہیں دیتے ، راجونی اتحاد
Posted on February 3, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
بدین ( پ ر ) راجونی اتحاد کے سربراہ نے حکومت ، عدلیہ اور الیکشن کمیشن کی جانب سے شفاف انتخابات کرانے کی یقین دہانی اور دعووں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شفاف انتخابات ہی پاکستا ن کے تمام مسائل کا حل ہیں مگر انتخابات کا شفاف ہونا ممکن دکھائی نہیں دیتا کیونکہ تاریخ اس بات کی گواہ رہی ہے کہ یہاں انتخابات کبھی بھی شفاف اور غیر متنازعہ نہیں ہوئے۔
کیونکہ پاکستان کا انتظامی نظام ہی ایسا ہے جبکہ موجودہ حالات میں تو ایسا بالکل بھی ممکن نہیں دکھائی دیتا کیونکہ شفاف انتخابات کیلئے عوام کا محفوظ ‘ خوف کے حصار سے آزاد اور اپنے فیصلوں کیلئے خود مختار ہونا ضروری ہے۔
مگر ملک میں امن و امان کی صورتحال اس مقصد کیلئے کسی بھی طور آئیڈیل نہیں ہے اور عدلیہ و الیکشن کمیشن ایسی کسی آئیڈیل صورتحال کے قیام کیلئے نہ تو با اختیار دکھائی دیتے ہیں اور نہ ہی ان کی جانب سے اس قسم کے اقدامات ہوتے دکھائی دے رہے ہیں تو اس بات کا ثبوت ہے کہ شفاف انتخابات صرف دعووں کی حد تک ہی ہیں حقیقت میں ایسا ہرگز نہیں ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔