انتخابات میں تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں ، وزیراعظم

Prime Minister Raja Pervez Ashraf

Prime Minister Raja Pervez Ashraf

وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ملک میں انتخابات کی تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

وزیراعظم راجا پرویز اشرف سے وزیرا قانون فاروق ایچ نائیک نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ فاروق ایچ نائیک نے وزیراعظم کو الیکشن کمیشن کے کردار پر جامع بریفنگ دی۔ ملاقات میں انتخابات کیطریقہ کار،انتظامات پرتفصیلی تبادلہ خیال اور جائزہ بھی لیا گیا۔

وزیراعظم راجا پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کے التوا کی کوئی گنجائش نہیں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ آئین اور قانون پر اس کی روح کے مطابق عمل کیا جائے تاکہ انتخابات میں تاخیر نہ ہوسکے۔