الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخاب کیلئے رزلٹ مینجمنٹ سسٹم بنا لیا،ملک کے 70 ہزار پولنگ سٹیشنوں کے نتائج کمپیوٹرائزڈ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ عام انتخابات کے نتائج کی تیاری کیلئے یو این ڈی پی کے تعاون سے رزلٹ مینجمنٹ سسٹم بنا لیا ہے۔اس سسٹم کے ذریعے پولنگ سٹیشن کی سطح پر اور حلقے کی سطح پر نتائج کمپیوٹرائزڈ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق نتائج کے نظام کا آڈٹ ہو سکے گا اور اس میں جعل سازی کی کوئی گنجائش نہیں ہو گی۔ ریٹرننگ آفیسر کمپیوٹرائزڈ نتائج صوبائی الیکشن کمشن اور کمیشن کے مرکزی دفتر کو بھیجیں گے جنہیں ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کیا جائے گا۔