الیکشن کمشنر حامد علی مرزا نے کہا ہے کہ نئی انتخابی فہرستوں کی تیاری تئیس فروری تک ممکن نہیں، کسی ادارے نے دبا ڈالا تو ذمہ داری بھی اسی پر ہو گی۔ الیکشن کمیشن میں ایک مشاورتی اجلاس کے دوران انہوں نے کہا کہ نئی انتخابی فہرستیں مئی تک مکمل ہوسکیں گی۔ فہرستوں کی تیاری کے سلسلے میں کسی ادارے کی جانب سے دبا ڈالا گیا تو ذمہ داری بھی اسی پر ہوگی۔ الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات وقت پر کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔