انتہا پسندانہ سوچ کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ زرداری

zardari

zardari

صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ انتہا پسندانہ سوچ کے خاتمے اور اس کی شکست تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ سانحہ کارساز کی چوتھی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس دن جمہوریت کے تقریبا دو سو کے قریب چاہنے والوں نے اس وقت شہادت نوش کی جب جمہوریت اور مفاہمت کی نشان محترمہ بے نظیر بھٹو کی وطن واپسی پر ان کے قافلے کو انتہا پسندوں اور جمہوریت کے دشمنوں نے نشانہ بنایا۔
صدر زرداری نے کہا کہ ان تمام لوگوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے جمہوریت اور انتہاپسندی کے خلاف جدوجہد کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔