پیرس(زاہد مصطفی اعوان )انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر پیرس میں ملالہ یوسف زئی کے نام پر ایک کروڑ ڈالر کا تعلیمی فنڈ قائم کیا جائے گا۔
تفصیل کے مطابق انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع فرانس کے دار الحکومت پیرس میں ملالہ یوسف زئی کے نام پر ایک کروڑ ڈالر کا تعلیمی فنڈ قائم کیا جائے گا جس کے باقاعدہ فنڈ کا اعلان صدر آصف زرداری کریں گے۔اس سلسلے میں 10 دسمبر کو ا نسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی تقریب منعقد ہو گی،جس میں ملالہ کے نام پر تعلیم فنڈ کے قیام کا اعلان کیا جائے گا۔اس تقریب میں سابق برطانوی وزیر اعظم اور یونیسکو کے نمائندہ خصوصی گورڈن براون بھی شرکت کریں گے۔یہ تقریب پیرس کے یونیسکو ہال میں منعقد ہو گی۔