انسداد ڈینگی مہم ، پنجاب کے مختلف شہروں میں ریلیاں ، واک

dengue campaign rallies

dengue campaign rallies

لاہور(جیوڈیسک)لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈینگی سے بچاؤ  کے لئے ریلیوں اور آگاہی واک کا انعقاد کیا گیاجس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف لاہور میں ڈینگی سے بچا مہم کے حوالے نکالی گئی مہم میں شریک ہوئے۔انہوں نے لوگوں میں ڈینگی سے بچاؤ  اور آگاہی پر مبنی پمفلٹ بھی تقسیم کئے۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت ڈینگی مکا کے خاتمے پر بھر پور توجہ دے رہی ہے۔ ملتان میں بھی ڈینگی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لئے ریلیاں نکالی گئیں۔ محکمہ زراعت ،تعلیم اور آبپاشی کے محکموں سے نکالی گئی ریلیوں میں افسران کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

سرکاری ملاز مین نے اتوار کی چھٹی ختم کر کے آگاہی مہم کا انعقاد کیا تاکہ ملتان کو ڈینگی فری سٹی بنا یا جا سکے۔ ریلی کے شرکاء کا کہناتھا کہ شہری احتیاطی تدابیر پر عملد رآمد یقینی بنائیں۔فیصل آباد میں ڈینگی مکا زندگی بچا کا دن منایا گیا۔مختلف ادروں کے زیراہتمام واک اور سیمینار ہوئے۔واک میں سکولوں اور کالجزکے طلبا وطالبات، اساتذہ، پروفیسرز اورطلباء کے والدین نے بھرپور شرکت کی۔شہر کے مختلف علاقوں سے ریلیاں چوک گھنٹہ گھر جمع ہوئیں۔