انٹرنیشنل ورلڈالیون اور پاکستانی کھلاڑی آج میدان میں اتریں گے

National Stadium Karachi

National Stadium Karachi

کراچی (جیوڈیسک) ساڑھے تین سال بعد پاکستان میں کرکٹ میدانوں کی رونقیں آج بحال ہو جائیں گی، پاکستان آل اسٹارز الیون اور انٹرنیشنل ورلڈ الیون کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

فلڈلائٹس میں میچ شام سات بجے شروع ہوگا۔ انٹرنیشنل ورلڈ الیون کی قیادت سری لنکا کے سابق کپتان سنتھ جے سوریا کریں گے۔ ٹیم میں جنوبی افریقا کے پانچ ، ویسٹ انڈیز کے چار اور افغانستان کے دو کھلاڑی شامل ہیں۔ ٹیم کے کوچ کالی چرن ہیں۔ پاکستان آل اسٹارز الیون کی قیادت شاہد آفریدی کریں گے۔

جبکہ کھلاڑیوں میں عمران نذیر، ناصر جمشید، وہاب ریاض، عمر اکمل، اسد شفیق، یونس خان، شاہ زیب خان، خالد لطیف، فواد عالم، شعیب ملک، عمر گل، محمد سمیع اور سرفراز احمد شامل ہیں۔ سندھ کے وزیر کھیل ڈاکٹر محمد علی شاہ نے دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کا انتظام کیا ہے، جن کے لئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔