انڈونیشیا (جیوڈیسک) انڈونیشیا میں منشیات سمگلنگ میں ملوث برطانوی خاتون کو سزائے موت سنا دی گئی۔
بالی: انڈونیشیا میں منشیات سمگلنگ کے الزام میں ایک برطانوی خاتون کو سزائے موت سنا دی گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چھپن سالہ لنڈسے جون سنڈی فورڈ پر الزام تھا کہ انہوں نے پچیس لاکھ ڈالرز مالیت کی منشیات بیرون ممالک سے جزیرہ بالی سمگل کی ہیں۔ ضلعی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر برطانوی خاتون کو سزائے موت سنائی ہے۔