انڈونیشیا نے امریکہ سے گوشت کی درآمد پر پابندی لگا دی

Meat

Meat

انڈونیشیا : (جیو ڈیسک) انڈونیشیا نے امریکہ سے گوشت کی درآمد پر پابندی لگا دی ۔ انڈونیشیا جو امریکی گوشت کی کل برآمدات میں سے 0.6فیصد درآمد کرتا ہے نے جمعرات سے امریکہ سے بڑے گوشت کی درآمد روک دی ہے۔ امریکہ نے چند روز قبل مویشیوں میں فٹ ایند ماتھ( منہ کھر) کی بیماری کی نشاندہی کی تھی جس کے ردعمل کے طور پر انڈونیشیا نے امریکہ سے بیف کی درآمد روک دی ہے۔

گذشتہ سال انڈونیشیا نے امریکہ سے 17 ملین ڈالر کا گوشت درآمد کیا تھا۔ امریکی بڑے گوشت کے بڑے خریداروں میں جاپان پہلے نمبر پر ہے جس نے گذشتہ روز گوشت کی درآمد فی الوقت نہ روکنے کے فیصلے کا اعلان کیا ہے۔ جنوبی کوریا کے دو بڑے ریٹیلرز نے بھی گوشت کی درآمد روک دی ہے۔ انڈونیشیا امریکہ کے علاوہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اورکینیڈا سے بھی بڑا گوشت درآمد کرتا ہے۔