لاہور: (جیو ڈیسک) انڈونیشیا کی پارلیمنٹ کے 5 رکنی وفد نے لاہور چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا۔ وفد کا کہنا تھا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔لاہور چیمبر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انڈونیشیا کے پارلیمانی وفد کے سربراہ محمد حاطا کا کہنا تھا کہ انڈونیشیا کی خواہش ہے کہ پاکستان کے ساتھ باہمی تعلقات کومزید مستحکم کیا جائے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے چیمبرز پر زور دیا کہ وہ دو طرفہ تجارت کا حجم 5 ارب ڈالر تک پہنچانے میں کردار ادا کریں۔لاہور چیمبر کے صدر عرفان قیصر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم صرف 750 ملین ڈالر ہے اور پاک انڈونیشیا تجارت میں کمی تشویش ناک بات ہے۔