انڈین ہاکی لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کو کوئی خطرہ نہیں : آصف باجوہ

Asif Bajwa

Asif Bajwa

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ انڈین لیگ میں شریک پاکستانی کھلاڑیوں کو بھارت میں کسی بھی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

محمد آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ ہمارے کھلاڑیوں کو بھارت میں مکمل سیکورٹی فراہم کی گئی ہے۔

ہم بھارتی ہاکی فیڈریشن سے مکمل رابطے میں ہیں اور انہوں نے ہمیں یقین دہانی کرائی ہے کہ ہمارے کھلاڑیوں کو مکمل فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی اور انہیں اپنی ٹیموں کی نمائندگی کرنے میں کسی بھی قسم کا مسئلہ درپیش نہیں ہو گا۔