انیس فروری کا خواتین کا جلسہ تاریخی ہو گا۔ الطاف حسین

altaf

altaf

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ 19 فروری کو باغِ قائداعظم میں ہونے والا جلسہ تاریخ میں خواتین کا سب سے بڑا جلسہ ثابت ہو گا۔ باغِ قائداعظم میں جلسہ عام کی تیاریوں میں مصروف شعبہ خواتین کی کارکنوں سے ٹیلیفون پرگفتگو میں الطاف حسین نے کہاکہ گزشتہ دنوں باغ قائداعظم میں مختلف جماعتوں کے بڑے بڑے جلسے ہوئے ہیں لیکن انیس فروری کو دنیا دیکھ لے گی کہ ایم کیو ایم شعبہ خواتین کا تاریخی جلسہ عام اب تک ہونے والے تمام جلسوں کا ریکارڈ توڑ دیگا۔

الطاف حسین کا کہنا تھا کہ جہاں ایم کیو ایم کا پرچم ہو گا وہاں صرف اورصرف انسانیت سے محبت رکھنے والے ہوں گے انیس فروری کوشعبہ خواتین کے تاریخی جلسے میں مختلف قومیتوں اور مسلکوں سے تعلق رکھنے والی مائیں بہنیں شریک ہونگی۔