اوباما کا ریپبلکن رہنماؤں کو ٹیلی فون، مل کر کام کرنے کا عزم

 Obama

Obama

امریکہ(جیوڈیسک)صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد نو منتخب صدر براک اوباما شکاگو سے واشنگٹن روانہ۔ اراکین کانگریس سے ٹیلی فون پر گفتگو میں ری پبلکن کے ساتھ مل کر کام کرنے کا اعادہ۔ اوباما کا کہنا ہے کہ متوسط طبقے کو ٹیکس میں چھوٹ اور نئی نوکریاں دی جائیں گی۔

وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر اوباما نے ایوان نمائندگان کے سپیکر جان بوہنر سمیت رپبلکن رہنماں سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اورمتوازن طریقے سے مالی خسارے کو کم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی عوام ڈیمو کریٹس اور ری پبلکنز کو مل کر کام کرتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔