اوباما کا زرداری کوفون،بون کانفرنس میں شرکت پر زور

Zardari Obama

Zardari Obama

امریکی صدر بارک اوباما نے صدر پاکستان آصف زرداری سے نیٹو حملے میں پاکستانی فوجیوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستانی چیک پوسٹ پر نیٹو فورسز کا حملہ غیرارادی تھا اور امریکہ اس واقعے کی مکمل تحقیقات کرے گا ان کا کہنا تھا کہ حملہ جان بوجھ کر نہیں کیا گیا ۔
امریکی صدر نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ پاکستان بون کانفرنس میں شرکت کرے۔ کیونکہ اس کانفرنس کا براہ راست تعلق پاکستان سے ہے۔ یہ نہیں معلوم ہو سکا کے صدر آصف علی زرداری نے امریکی صدر سے کیا بات کی۔