اوباما کا کرزئی کو فون، سہ ملکی سربراہ کانفرنس پر تبادلہ خیال

Obama Karzai

Obama Karzai

امریکی صدر براک اوباما اور افغان صدر حامد کرزئی میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر نے افغان ہم منصب کو فون کر کے اسلام آباد میں ہونے والی سہ ملکی سربراہ کانفرنس پر بات چیت کی۔

امریکی صدر نے افغانستان میں امن کیلیے مصالحتی کوششوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ خطے کے استحکام کیلیے براک اوباما نے مفاہمتی عمل جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ دو روز قبل پاکستان، ایران اور افغانستان کے صدور کے مذاکرات اسلام آباد میں ہوئے تھے جس میں خطے کے مسائل حل کرنے کیلیے بیرونی دبا مسترد کرتے ہوئے متحد رہنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔