اوباما کی پاکستان میں ڈرون حملے جاری رکھنے کی تصدیق

obama

obama

امریکی صدر براک اوباما نے پاکستان میں ڈرون حملے جاری رکھنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ اہداف کو نشانہ بنانے میں محتاط ہیں۔
القاعدہ کو کمزور کردیا۔ تاہم دہشتگرد گروپ کے عزائم اب بھی خطرناک ہیں۔ انٹرنیٹ ویب سائٹ پر مختلف لوگوں کے سوالات کے جواب میں امریکی صدر براک اوباما نے پاکستان کو امداد دینیکا دفاع کیا۔ اور کہاکہ پاکستان اہم ملک ہے۔ اس کی مدد کرنا لازمی ہے۔ امریکا پاکستان سمیت بیرون ممالک کی امداد پر اپنے بجٹ کا صرف ایک فیصد حصہ خرچ کررہاہے۔
امریکی صدر براک اوباما کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ڈرون حملوں میں احتیاط کے باعث سویلین کا نقصان نہ ہونے کے برابر ہے۔