اورکزئی ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں چھ شدت پسند ہلاک اور ایک سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگیا۔ تاسہ کے علاقے میں گذشتہ کئی گھنٹوں سے سیکورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جھڑپ شدت پسندوں کی فائرنگ سے ایک اہلکارکے زخمی ہونے کے بعد شروع ہوئی جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے فوری کارروائیوں میں چھ شدت پسند ہلاک کر دیئے۔ اورکزئی ایجنسی کے مختلف علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔