لندن کے دریائے ٹیمز میں رائل میرینز اور میٹرو پولیٹن پولیس نے اولمپکس کی سکیورٹی کی ریہرسل کی ہے۔ ریہرسل کا مقصد اولمپکس کے دوران لندن کو دہشت گردوں کے حملوں سے محفوظ رکھنا ہے۔ تربیتی مشق میں ایک سو میرینز نے میٹرو پولیٹن پولیس کے ساتھ حصہ لیا۔ پولیس اور رائل میرینز نے دریائے ٹیمز کا چکر لگایا، رائل نیوی کے ہیلی کاپٹربھی مشقوں میں شریک تھے۔ میٹر پولیٹن پولیس کے مطابق ممبئی حملے جیسے کسی واقعے کی روک تھام کے لیے ایسی مشقیں ضروری ہیں، اسسٹنٹ کمشنرکرس ایلسن کا کہنا ہے کہ اولمپکس کے دوران ساڑھے بارہ ہزار افسر اور اہلکار سکیورٹی پرمامور ہوں گے۔