لندن (جیوڈیسک)برطانوی اخبار نے پاکستان میں جعلی پاسپورٹ اور دستاویزات بنا کر اولمپکس کی آڑ میں برطانیہ بھیجنے کے اسکینڈل کا پردہ فاش کیا ہے۔ برطانوی اخبار کے مطابق جعلی پاسپورٹ بنانے پر چھ سو پاؤنڈ خرچہ آتا ہے جبکہ اولمپکس کا حصہ بننے کے لئے سات ہزار پانڈ تک خرچ ہوتے ہیں۔ اخبار نے دعوی کیا کہ اولمپکس کیلئے بھی جعلی کاغذات پر لوگوں کو برطانیہ بھیجا گیا۔ اس بارے میں پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن کو مطلع کر دیا گیا ہے۔
اولمپکس کے حوالے سے جعلی دستاویزات پر کتنے لوگ برطانیہ آچکے ہیں اس بارے میں تحقیقات کی جارہی ہیں اور اس سلسلے کو روکنے کے لئے انتظامات مزید سخت کر دئیے گئے ہیں۔ اخبار کا یہ بھی کہنا ہے کہ اولمپکس کو انسانی اسمگلنگ کا ذریعہ بنانے کیلئے باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی تھی۔