اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید دس پیسے بڑھ نواسی روپے بیس پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے جب کہ انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر کو استحکام دینے کے لیے اسٹیٹ بینک نے ڈالر کی رسد میں اضافہ کردیاہے۔ اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ بدستور دبا کا شکار ہے اور ٹریڈنگ کے دوران ڈالر روپے کے مقابلے میں مزید دس پیسے بڑھ کر نواسی روپے بیس پیسے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا۔ دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں استحکام دیکھا جارہاہے اور انٹربینک میں ڈالر روپے کے مقابلے میں پچاس پیسے کم ہوکر ستاسی روپے پچاس پیسے پر آگیا۔انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی اور اوپن مارکیٹ میں اضافے کے بعد ڈالر کے ریٹ کا فرق ایک روپے ستر پیسے تک پہنچ گیا۔