آرکنساس (جیوڈیسک) امریکی ریاست آرکنساس کے قصبے ہوکسی میں دو مال گاڑیوں کے تصادم میں دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔ یونین پیسفک ریلوے حکام کے مطابق حادثہ مقامی وقت کے مطابق رات ڈھائی بجے کے قریب پیش آیا۔
دونوں گاڑیاں کیمیائی مادہ لے کر جا رہی تھیں۔ حادثے کے بعد مقامی آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کے احکامات جاری کر دیئے گئے، ٹرین کی بوگیوں میں آگ لگ گئی، حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔