اٹلی: حکومت کے سادگی پروگرام کے خلاف ملک گیر ہڑتال

italy protest

italy protest

اٹلی میں حکومت کی طرف سے سادگی پروگرام کے خلاف مظاہرے جاری ہیں اور پبلک ٹرانسپورٹ ورکرز کی ہڑتال ملک بھر میں پھیل گئی ہے، جس سے ٹرانزٹ نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔
دارالحکومت روم کے ریلوے اسٹیشنوں اور بسوں کے اڈوں پر عوام کا رش ہے۔ وزیر اعظم ماریو مونٹی کی حکومت کے خلاف اس ہڑتال کی کال ٹرانسپورٹ سیکٹر کے نمائندوں، ٹریڈ یونینوں اور محنت کشوں کی یونینوں کی جانب سے دی گئی ہے۔
اٹلی میں جاری ان مسلسل ہڑتالوں کا سبب عوام کے معیار زندگی میں کمی، تنخواہوں میں صرف ایک اعشاریہ چار فیصد اضافے اور مہنگائی کی شرح میں اضافے کو قرار دیا جا رہا ہے۔