اٹک کی خبریں 4.02.2013

جلوس جشنِ عید میلاد النبی ۖ ہماری شہ رگ حیات ہیں : حافظ سعید احمد

اٹک(جی پی آئی) جلوس جشنِ عید میلاد النبی ۖ ہماری شہ رگ حیات ہیں ہم پاکستان بنانے والوں کی اولاد ہیں ملک بھر خصوصاً ضلع اٹک میں امن قائم رکھنا چاہتے ہیں مگر عید ِ میلاد النبی ۖ شکردرہ کے جلوس پر شر پسندوں کا حملہ انتہائی قابل مذمت اور علاقہ کے امن کے خلاف ایک گہری سازش ہے ہماری امن کی پالیسی کو کمزوری ہرگز نہ سمجھا جائے پاکستان میں ہر مکتبہ فکرکو اپنے مسلک کے مطابق دینی معاملات پر عمل پیراہونے کی مکمل آزادی ہے ان خیالات کا اظہار مرکزی سینئر نائب صدر جے یو پی صاحبزادہ حافظ سعید احمد دریا شریف ، ڈسٹرکٹ خطیب علامہ غلام محمد صدیقی ، صدر مرکزی جماعت اہلسنت اٹک ڈاکٹر امجد حسین کاظمی ، نائب نگران اعلیٰ مرکزی سیرت کمیٹی (رجسٹرڈ) اٹک راشد الرحمن خان ، علامہ محفوظ الرحمن ، حافظ سفیر احمد ، سردار محمد دائود مصطفائی، ضلعی رہنما جے یو پی ، شہزاد چشتی ، مولانا اظہر محمود اظہری ، ارشد قادری اور دیگر رہنمائوں نے مرکزی جامع مسجد حنفیہ اٹک میں ضلع بھر کی سیرت کمیٹیوں اور جماعت اہلسنت کی تمام تنظیموں کے مشترکہ اجلاس اور بعد ازاں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ضلع بھر سے کارکنوں نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی، مرکزی سینئر نائب صدر جے یو پی صاحبزادہ حافظ سعید احمد دریا شریف ، ڈسٹرکٹ خطیب علامہ غلام محمد صدیقی ، صدر مرکزی جماعت اہلسنت اٹک ڈاکٹر امجد حسین کاظمی ، نائب نگران اعلیٰ مرکزی سیرت کمیٹی (رجسٹرڈ) اٹک راشد الرحمن خان ، علامہ محفوظ الرحمن ، حافظ سفیر احمد ، سردار محمد دائود مصطفائی، ضلعی رہنما جے یو پی ، شہزاد چشتی ، مولانا اظہر محمود اظہری ، ارشد قادری اور دیگر رہنمائوں نے کہا کہ سیرت کمیٹی شکردرہ کے جشنِ عید میلاد النبی ۖ کے سالانہ پر امن جلوس پر بلا اشتعال شر پسندوں کے پتھروں ، ڈنڈوں سے حملہ علاقہ امن تبا ہ کرنے کی ایک سازش ہے اور ہمارے مہمانوں
کی گاڑیاں اور موٹرسائیکل جلا کر اُن پر حملہ ایک بزدلانہ فعل ہے انہوں نے کہا کہ جلوس پر مسلہ حملہ کرنے والوں کو فوراً گرفتار کیا جائے ان پر دہشتگردی کی دفعہ کا اطلاق کیا جائے اور سیرت کمیٹی شکردرہ اہلسنت کے علماء کرام کے خلاف کالعدم تنظیم کی جانب سے درج کیا جانے والا جھوٹا مقدمہ ختم کیا جائے انہوں نے خبر دار کیا کہ مذہبی تنازعہ میں ملوث افراد اور شرپسندوں کی سر پرستی کرنے والے بعض سیاستدان اپنی حرکتوں سے باز آ جائیں انہوں نے آخر میں کہا کہ اگر ہمارے مطالبات منظور نہ کئے گئے تو 8فروری جمعة المبارک کو بھرپور یوم احتجاج منایا جائے گا اور جسکی تمام تر ذمہ داری ضلعی انتظامیہ پر ہو گی اجلاس کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ناموس مصطفی ۖ کی خاطر ہماری جانیں بھی قربان ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسیحی برادری اٹک شہر کا اجلاس زیر صدارت یعقوب مسیح منعقد ہوا
اٹک(جی پی آئی) مسیحی برادری اٹک شہر کا اجلاس زیر صدارت سابق وائس چیئرمین بلدیہ اٹک و ممبر ضلع کونسل اٹک یعقوب مسیح المعروف ایوب مٹو اور چوہدری ممتاز مسیح سربراہ مسیح برادری اٹک شہر منعقد ہوا جس میں سابق چیئرمین بلدیہ و سابق وزیر داخلہ، ممبر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی راجہ محمد صدیق کو حلقہ پی پی 15 تحصیل اٹک سے مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ دیکر ہی کامیابی ممکن ہے ورنہ مسلم لیگ (ن) 2002 اور 2008 کے انتخابات میں یہ نشست نان پاپولر امیدواروں کی وجہ سے کھو چکی ہے نے قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف ، وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان سے مطالبہ کیا ہے کہ کیونکہ راجہ محمد صدیق ملنسار اور عوامی مسائل کو حل کرنے والے مخلص اور دیانتدار سیاستدان ہیں جنہوں نے اپنے دور اقتدار میں کوئی کرپشن نہ کی ہے انہیں پی پی 15 تحصیل اٹک سے ٹکٹ دیا جائے مسلم لیگ (ن) کی قیادت اگر راجہ محمد صدیق کو حلقہ پی پی 15 سے ٹکٹ دے دیتی ہے ہر دفعہ سیٹ ہارنے کے باوجود اس دفعہ بھرپور اکثریت سے جیتی جا سکتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔
پاکستان کے تین صوبوں سندھ ، بلوچستان اور کے پی کے میں ڈاکٹروں پر عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا
اٹک(جی پی آئی) پاکستان کے تین صوبوں سندھ ، بلوچستان اور کے پی کے میں ڈاکٹروں پر عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا ہے کراچی سمیت سندھ میں بھتہ مافیا اور جرائم پیشہ افراد کی جانب سے ڈاکٹروں کی ٹارگٹ کلنگ ایک مشن کے تحت جبکہ بلوچستان میں 36 ڈاکٹروں کو اغواء برائے تاوان کے لیے اغواء کیا گیا جن میں سے بعد ازاں 26 کی لاشیں بر آمد ہوئیں کے پی کے میں بھی ڈاکٹروں کو قتل کیا جا رہا ہے جبکہ قبائیلی علاقہ جات میں بھی صورت حال اس شعبہ کے لیے انتہائی تکلیف دہ ہے ان تمام باتو ں کے باوجود حکومتی بے حسی قابل دید ہے ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر پی ایم اے ڈاکٹر اظہر جدون ایبٹ آباد، مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اظہرعلی مرزا کراچی ، صدر پی ایم اے پنجاب پروفیسر ڈاکٹر اشرف نظامی لاہور ، مرکزی سیکرٹری مالیات ڈاکٹر قیصر سجاد کراچی ، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری ، ڈاکٹر شاہد ملک لاہور نے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اٹک کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے نو منتخب صدر ڈاکٹر کرنل ریٹائرڈ محمد اسلم خان مروت ، جنر ل سیکرٹری ڈاکٹر کرنل ریٹائرڈ سجاد نقوی اور معروف ڈاکٹر علی اصغرنے خطاب کیا مرکزی صدر ڈاکٹر اظہر جدون نے صدر پی ایم اے اٹک ڈاکٹر کرنل ریٹائرڈ محمد اسلم خان مروت ، سینئر نائب صدر ڈاکٹر سعید احمد ، نائب صدر ڈاکٹر محمد ایوب ، خاتون نائب صدر ڈاکٹر کینز فاطمہ ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر کرنل ریٹائرڈ سجاد حسین نقوی ، سیکرٹری مالیات ڈاکٹر شیخ انعام ربانی ، جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر اویس عباس ، خاتون جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر عاصمہ ، پر یس سیکرٹری ڈاکٹر حامد نعیم خٹک، مرکزی کونسلر ڈاکٹر فیصل غفار ، صوبائی کونسلر ڈاکٹر سردار یاسر اقبال خان آف ناواسے حلف لیا اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر پی ایم اے اٹک ڈاکٹر سرجن خالد سعید خان، ای ڈی او ہیلتھ بھکر ڈاکٹر سلطان محمود ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال اٹک ڈاکٹر خالد محمود خان ، امیدواران
پنجاب اسمبلی محمد اقبال ملک ، سید اعجاز بخاری ، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اٹک سید عظمت علی بخاری ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ، صدر لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ شیخ احسن الدین ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ،ممبر وزیر اعظم انسپکشن ٹیم ڈاکٹر محمد نعیم اعوان ، سابق صدر پی ایم اے ڈاکٹر سجاد شاہ، ڈائریکٹر تعلقات عامہ جماعت اسلامی تحصیل اٹک لیاقت عمر ، چیئرمین ایجوکیٹرز کلب سید قمر الدین ، چیئرمین اٹک پریس کلب(رجسٹرڈ) ندیم رضا خان ، جبار احمد تبسم ، سعید آفریدی ، سید انعام کاظمی ، دانش سلیم کے علاوہ ضلع بھر سے آئے ہوئے ڈاکٹرز اور لیڈی ڈاکٹرز کی کثیر تعداد موجود تھی مقررین نے کہا کہ اچھے اور کا میاب ڈاکٹرز کو دہشت گردوںاور جرائم پیشہ افراد نے ٹارگٹ بنایا ہوا ہے دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والے ڈاکٹر عدم تحفظ کا شکار ہیں ڈاکٹروں کے قتل پر حکومت ایوانوں میں بے حسی اور بے شرمی انتہا کو پہنچ چکی ہے بھتہ والے ایک دن پرچی دوسرے دن اغواء اور تیسرے دن قتل کر کے لاش سڑک پر پھینک دیتے ہیں 18 کروڑ عوام کے نصیب غربت کی لائن کو عبور کر کے آگے بڑھنا نہ ممکن بنا دیا گیا ہے ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں بچا حکومت ڈاکٹروں کو کب تحفظ فراہم کرے گی یہ سوالیہ نشان اس شعبہ کے لیے انتہائی تکلیف دہ صورت اختیار کر چکاہے قیام پاکستان سے لیکر آج تک ڈاکٹر سروس سٹرکچر سے محروم ہیں ڈاکٹروں نے اس معاشرے میں رہ کر اپنے بیوی بچوں کی روزی اور اپنے معاملات کو درست کرنا ہے پنجاب میں ہلچل مچی ہوئی ہیں پی ایم اے نے ہمیشہ جمہوری انداز کو سلام پیش کیا ہے اور جمہوری انداز کی قدر کی ہے ہم ان مفادات کو ان کی خاطر بہت سے ایسے طریقے جو معاشرے میں بدعنوانی اور نقص امن کا باعث بنتے ہیں اور غیر جمہوری انداز کی ہمیشہ نفی کی ہے ڈاکٹروں کے اتحاد کے لیے اس معاشرے سے خیر کی ہمیں کوئی چیز نہیں ملے گی ہم نے 93 دن کی طویل ہڑتال کے بعد یہ سب کچھ حاصل کیا ہے ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال سمجھ سے بالا تر ہے اس تحریک سے ردی بھر اضافہ نہیں ہوا گجرانوالہ میں نوجوان ڈاکٹروں کے ہاتھوں اپنے سینئرز کی تذلیل سمجھ سے بالا تر ہے ہم آپس میں دست و گریبان ہو جائیں گے تو معاشرے میں کیا پیغام دیں گے غلط حرکات کے حامل ڈاکٹرز کے شرمناک کردار کو کسی طرح تحفظ نہیں دیا جاسکتا پی ایم اے کے
پلیٹ فارم سے حکومت پنجاب کے ملازم ڈاکٹروں کے مسائل کے حل کے لیے کوشاںہیں ڈیرہ غازی خان میں ڈاکٹر کو اغواء برائے تاوان کے لیے اغواء کیا گیا جو قابل مذمت ہے 65 سال سے پی ایم اے جمہوری اندازمیں کام کر رہی ہے اس ملک میں جب حکومتوں اور سیاسی جماعتوں میں جمہوریت نہیں پنپ سکی پی ایم اے قیام پاکستان سے لیکر آج تک جمہوری انداز میںکام کر رہی ہے ہم ڈاکٹروں سے زیادہ مریض کے معاملات کا تحفظ چاہتے ہیں ڈاکٹروں کی جان و مال کو اس ملک میں کوئی تحفظ حاصل نہیں حکومت ڈاکٹروںکو سروس سٹرکچر مہیا کرے مرکزی صدر ڈاکٹر اظہر جدون نے کہا کہ نوجوان ڈاکٹر ز پی ایم اے کی تقریبات میں کم شریک ہوتے ہیں ہم نے اپنے دور میںپی ڈی اے بنائی جسکی وجہ سینئرز کا تعاون نہ ہونا ہے ہم سب کوشش کر رہے ہیں کہ ینگ ڈاکٹرز کے مسائل حل کر سکیں ہم ان کو دل و جان سے انہیں اپنی ہمدردی کی یقین دہانی کراتے ہیں تاہماختیارات ہمارے پاس نہیں مریض کی خدمت اولین ترجیہیا ت میں شامل ہیں ہم نے ڈاکٹر او ر مریض دونوں کے لیے کام کرنا ہے دو سال پہلے صدر بنا پی ایم اے اٹک کی کارکردگی بہت سے اضلاع کے مقابلے میںقابل فخر ہے ، پاکستان میں ہر شعبہ بہتری کی بجائے تنزلی کی جانب گامز ن ہے شعبہ طب دکھی انسانیت کی بہترین خدمت سر انجام دے سکتا ہے ایسے ڈاکٹر جو مریض پر کم اور پیسے کمانے پر زیادہ توجہ دیں یہ ہمارے پیشے میںکالی بھیڑوںکی ماند ہیں اور انہیں ڈاکٹری زیب نہیں دیتی تعلیم اور صحت حکومت کی جانب سے عوام کو فراہم کی جاتیں ہیں تاہم گزشتہ 65سا ل میں جمہوریت اور آمریت میںاس طرف توجہ نہیں دی گئی پاکستان میںصحت کا بجٹ 0.6 فیصد بتایا جاتا ہے جبکہ اصل میں 0.2 فیصد ہے جبکہ تعلیم کا6 فیصد ہے جو کہ اصل میں2 فیصد ہے انہوں نے کہا کہ وہ قومی اسمبلی کے الیکشن میں کامیاب ہو کر نہ صرف اپنے حلقہ کے نہیں بلکہ پورے پاکستان کے ڈاکٹروں کی نمائندگی کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے افسران کو ٹرانسفر کر کے ضلع بدر کیا جائے:محمد ارشد القادری

اٹک(جی پی آئی) شکردرہ اٹک میں عید میلاد النبی کے سالانہ جلوس کے نہتے شرکاء پر حملہ کرنے والے شرپسندوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور ایف آئی آر میں درج ملزمان کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کا اندراج کیا جائے اور جلوس کے شرکاء کی حفاظت کے لیے موثر اقدامات نہ کرنے پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے افسران کو ٹرانسفر کر کے ضلع بدر کیا جائے ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر سنی تحریک محمد ارشد القادری اور اہلسنت کے علمائے کرام کی بڑی تعداد نے پنڈوال میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کی انہوں نے کہا کہ شرپسندوں کے نہتے جلوس پر حملے سے ہمارے کارکنوں کے زخمی ہونے اور ایک موٹر سائیکل اور 2گاڑیوںکو پہنچنے والے نقصان کاازالہ کیا جائے اور ہمارے تنظیمی کارکنوں کو تحفظ فراہم کیا جائے اگر ہمارے کارکنوں کو کوئی بھی نقصان پہنچا تو اس کا بھر پور جواب دیا جائے گا اور تمام حالات کی ذمہ داری ضلعی انتظامیہ پر ہوگی ارشدالقادری نے کہا کہ اگر ہمار مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو ہم ہر قسم کے احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صاحبزادہ حافظ مفتی اکرام الحق ، و دیگر نے عید میلاد النبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کے پر امن جلوس پر حملے کی مذمت کی
اٹک(جی پی آئی) صاحبزادہ حافظ مفتی اکرام الحق مفتاح العلوم بھنگی حضرو، مولانا محمد طفیل ، مولانا اظہر محمود اظہری، طاہر قریشی ،ملک وقار خان نے مشترکہ بیان میں شکردرہ میں عید میلاد النبی جلوس کے پر امن شرکاء پر شرپسندوں کے ڈنڈوں اور پتھروں سے حملے کی پرزور مذمت کی ہے انہوں نے کہا کہ یہ حملہ ایک کھلی دہشتگردی ہے ضلعی انتطامیہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کرے اس طرح کے واقعات علاقے کے امن کو تباہ کرنے کی سازش ہے اہلسنت کے لوگ پرامن لوگ ہیں اور سانحہ شکردرہ جس میں اہلسنت کے کئی افراد ذخمی ہوئے ہیں ایک کالعدم تنظیم کی جانب سے کیاگیا ہے شکردرہ کے عوام اہلسنت اور علمائے کرام جو
لائحہ عمل تیار کریں گے علاقہ چھچھ کے عوام ان کا مکمل ساتھ دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آئندہ آنے والا دور مسلم لیگ (ن) کاہے :ملک اعتبار خان
اٹک(جی پی آئی)آئندہ آنے والا دور مسلم لیگ (ن) کاہے پاکستان جن مسائل کاشکارہے اسے صرف محمد نوازشریف جیسی محب وطن شخصیت ہی نکا ل سکتی ہے نوازشریف جیسا نڈر ،بے باک اوراصول پسند سیاستدان صدیوں بعد پیدا ہوتاہے ان خیالات کااظہار رکن پنجاب اسمبلی ملک اعتبار خان آف کھنڈا نے یونین کونسل کھنڈا کے گائوں چھوئی بٹالیاں داخلی نورپور میں علاقہ کی اہم سیاسی وسماجی شخصیت نسیم خان کے ڈیرے پر بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نسیم خان نے اپنی برادری ،گروپ اورساتھیوں سمیت ملک اعتبار خان کی حمایت کااعلان کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن ) میں شمولیت کی اس موقع پر رکن پنجاب اسمبلی ملک اعتبار خان کے بڑے بھائی سابق وفاقی سیکرٹری ملک شہریارخان آف کھنڈا ،چوہدری فضل خان ، سید حسنین عباس نمبردار بھٹیوٹ اورمعززین علاقہ کی کثیر تعداد موجودتھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ (ن) چھوڑ کر اپنی برادری اور گروپ سمیت میجر گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا
اٹک(جی پی آئی)عام انتخابات میں میجر گروپ کے امید واران ضلع اٹک میں پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیک (ن)،اورپاکستان تحریک انصاف سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کو ٹف ٹائم دیں گئے علی اصغر پٹواری آف شکر درہ سمیت تمام پارٹی کارکن اور ورکرز میرا قیمتی اثاثہ ہیں ضلع اٹک کی 6 تحصیلوں میں روزانہ مسلم لیک (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں کے لوگ میجر گروپ میں شامل ہورہے ہیں ان خیالات کا اظہار سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق نے سابق سیاسی سماجی اور فلاحی شخصیت سردار اقبال خان المعروف بالی خان (مرحوم ) کے
بیٹے، رہنما مسلم لیگ (ن) سابق امیدوار پنجاب اسمبلی سردار ہمایوں اکبر خان کے کزن اور سابق چیئرمین یونین کونسل بریار سردار نوازش خان آف ڈھوک شرفاء کے بھتیجے ہنٹ ہال کے مالک ، رہنما مسلم لیگ (ن) شیخ آفتاب گروپ معروف زمین دار سردار سمیر خان چیف آف ڈھوک شرفاء نے مسلم لیگ (ن) چھوڑ کر میجرطاہر صادق گروپ میں شمولیت کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا سردار سمیر خان نے اس موقع پر مسلم لیگ (ن) چھوڑ کر اپنی برادری اور گروپ سمیت میجر گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ یونین کونسل بریار، ڈھوک فتح ،پنڈ غلام خان کے حاجی گلزار اور حاجی مظہر نے بھی پی پی پی چھوڑ کر اپنے ساتھیوں اور گروپ سمیت میجر گروپ میں شمولت کا اعلان کرتے ہوئے میجر طاہر صادق کو حمایت کی یقین دہانی کرائی میجرطاہر صادق نے ان کو اپنے گروپ میں شامل ہونے پر مبارک باد دی اور ان کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر سٹی صدر مسلم لیگ حاجی محمد اکرم خان ، علی اصغر آف شکر درہ، سابق ناظم مرزا گاؤں جمشید شاہ ، ملک فیاست ،خالد جمیل المعروف بجلی ، ملک حامد علی ،ابوعبداللہ طاہر،محمد علی نعیم کے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق نے کہا کہ وہ انشااللہ آئندہ عام انتخابات میں پی پی پی ، مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف سمیت دیگر جماعتوں اور گروپوں کو عوامی حمایت اور غریبوں کی مدد سے آٹے اور دال کا بھائو بتائیں گے ان کا گروپ غریب آدمی کے معاملات کو درست کرانے کے لیے میدان عمل میں موجود ہے اور ہم کسی بھی غریب کو تنہا اور بے سہارا نہیں چھوڑیں گے۔