اپوزیشن جماعتیں جمہوریت کو نقصان نہ پہنچائیں۔ الطاف حسین

altaf hussain

altaf hussain

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں سے اختلاف کرنا اور احتجاج کرنا اپوزیشن جماعتوں کا جمہوری حق ہے لیکن اپوزیشن جماعتیں ایساکوئی عمل نہ کریں جس سے جمہوریت کونقصان پہنچے۔ انہوں نے یہ بات لندن میں وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک سے ملاقات کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہی ۔ملاقات میں رابطہ کمیٹی کے ارکان سلیم شہزاد، طارق میر، آصف صدیقی ،مصطفی عزیزآبادی اور قاسم علی رضا بھی شریک تھے۔
اس موقع پررحمان ملک نے الطاف حسین کو صدر آصف علی زرداری کا خیرسگالی کے خصوصی پیغام پر مبنی خط بھی دیا اور ملک میں جمہوری نظام کی بقا اوراستحکام کے سلسلے میں بھرپور تعاون پر ان کاشکریہ اداکیا۔ الطاف حسین نے صدرآصف زرداری کے خیرسگالی کے پیغام کاخیرمقدم کیااوران کے نیک جذبات کا شکریہ ادا کیا۔