پاکستان : (جیو ڈیسک) ملک کے اکثر حصوں میں آئندہ دو روز کے دوران تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ، لاہور، بہاولپور، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں ڈویژنز، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی چلنیاور بارش کا امکان ہے جبکہ کہیں کہیں ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ گرمی تربت میں پڑی جہاں درجہ حرارت پینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا جب کہ سب سے زیادہ بارش پارہ چنار میں چوبیس ملی میڑ ریکارڈ کی گئی۔