اہل سنت کی تیس جماعتوں نے سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کر دیا ہے ۔ فضل کریم کہتے ہیں کہ امریکہ اور دہشت گردوں کی مخالف جماعتوں کا گرینڈ الائنس بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اہل سنت کی تیس جماعتوں کے قائدین نے صاحبزادہ فضل کریم کو فون کیا اور انہیں چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے جانے والی خبروں سے لاتعلقی کا اعلان کیا ۔ صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ پاکستان بحرانوں میں گھر ا ہوا ہیجسے بچانے کیلئے قومی اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ مختلف جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے مذاکرات اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے ۔