ایبٹ آباد آپریشن کے بعد آئی ایس پی آر کی تمام پریس ریلیز طلب

Supreme Court

Supreme Court

سپریم کورٹ(جیوڈیسک)چیف جسٹس نے ایبٹ آباد آپریشن کے بعد آئی ایس پی آر کی تمام پریس ریلیزیں طلب کرلیں۔جسٹس افتخار چودھری کا کہنا ہے عدلیہ کمزورنہیں۔ سپریم کورٹ حتمی فیصلہ کرنے والا ادارہ ہے۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے ایبٹ آباد آپریشن کے بعد میڈیا کے کردارسے متعلق کیس کی سماعت کی ۔ درخواست گزار سردار محمد غازی کے وکیل راجا ارشاد نے چیف جسٹس سے کہا کہ ان کے گزشتہ روز کے خطاب پرمیڈیا نے اداروں میں جنگ کا تاثر دیا ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عدلیہ کمزورنہیں، معاملے کوسنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں۔ سپریم کورٹ ہی حتمی فیصلہ کرنے والا ادارہ ہے۔