وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد جیسے واقعات دوبارہ برداشت نہیں کئے جائیں گے، امریکا کوڈون حملوں کی اجازت نہیں دی ان سے دونوں ملکوں میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔ آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں پاکستانی نژاد آسٹریلوی شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی کا کہنا تھا ڈرون حملوں کے نتیجے میں شدت پسندی بڑھ رہی ہے اور حکومت کو بھی عسکریت پسندی کے خلاف کسی فیصلے پر مکمل عوامی حمایت حاصل کرنے میں دشواری پیش آرہی ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ پاکستانی قوم متحد ہے۔ دہشت گرد اسے یرغمال نہیں بناسکتے۔ ملک میں جمہوریت کے متعلق وزیراعظم نے کہاکہ جمہوریت مضبوط ہورہی ہے۔ فیصلے ٹیلیفون کال کے بجائے پارلیمنٹ کے ذریعے ہوتے ہیں۔ امریکا کو بتا دیا کہ اب ایبٹ آباد واقعے کی طرح کوئی اور عمل قابل قبول نہیں ہوگا۔