ایجنسیوں کے آلہ کار سیاستدانوں کو نا اہل قرار دیا جائے ، روحیل اکبر

حریک تحفظ پاکستان کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری اطلات اور انچارج میڈیا سیل پنجاب روحیل اکبرکہا ہے کہ اصغر خان میں سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے سے سیاست میں ایجنسیوں کا کردار بند ہونے کی واثق امید پیدا ہوچلی ہے مگر رشوت لینے اور دینے والے دونوں کے جہنمی ہونے کی حدیث کی روشنی میں جمہوریت کو نقصان پہنچانے کیلئے روپے بانٹنے والوں کے ساتھ لینے والے بھی گنہگار ہی نہیں بلکہ جمہوریت کے بد ترین دشمن بھی ہیں اور ان دشمنان جمہوریت کا دوبارہ بر سر اقتدار آنا جمہوریت کیلئے مزید تاریکی اور عوام کیلئے مزید مصائب و مشکلات پیدا کرے گا۔

اسلئے عدلیہ کو ادھورا نہیں بلکہ پورا انصاف کرتے ہوئے ایجنسیوں سے رقم لینے والے تمام سیاستدانوں کو بلا تفریق تا حیات نا اہل قرار دینے کے ساتھ ساتھ ان تمام سیاسی جماعتوں کو بھی کالعدم قرار دینا چاہئے جن کے سربراہان نے ایجنسیوں سے پیسے لیکر اپنی جماعت کو کرائے کے قاتل کی طرح جمہوریت کا قتل کرنے کیلئے استعمال کیا۔