تربت : (جیو ڈیسک) تربت میں پانچ روز پہلے قتل کئے گئے 18 افراد کی لاشیں کراچی پہنچا دی گئیں۔ جن کی نمازجنازہ ایدھی سینٹر میں ادا کی گئی۔ ملک کارقبے کیلحاظ سے سب سے بڑاصوبہ کشیدگی کاشکار ہے۔اور گزشتہ دنوں میں بسوں پرحملے کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا۔
پانچ رو ز پہلے تربت میں نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کرکیگاڑیوں میں سواراٹھارہ افراد کو قتل کردیا ۔ جن کی لاشیں کراچی منتقل کردی گئی تھیں ۔ شدید گرمی اور کئی روز گزر جانے کے باعث لاشوں کی حالت خراب ہوچکی ہے،جنہیں فوری طور پرایدھی سرد خانے میں رکھ دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مقتولین میں سے تیرہ کا تعلق خیبر پختونخوا اور پانچ کا پنجاب سے ہے ۔ لیکن اب تک ان کا کوئی عزیز رشتہ دار سامنے نہیں آیا ،ایدھی سینٹر میں میتوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے اور مزید دو روزا نتظار کے بعد ان کی ایدھی قبرستان میں تدفین کردی جائے گی ۔