ایدھی کہلوانے والے عوام کی خدمت بھی اسی ذوق و شوق سے کریں: شیخ محمد افضال

گجرات : ایدھی کہلوانے والے عوام کی خدمت بھی اسی ذوق و شوق سے کریں ، من پسند افراد کو نوازنے سے ایدھی نہیں بن سکتے ، ان خیالات کا اظہار ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت شیخ محمد افضال نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ غریب عوام سے ہمدردی کے دو بول بول کر ووٹ لینے والے کیا جانیں کے غریب کے مسائل کیا ہیں اور غربت کیا چیز ہوتی ہے ، ڈرائنگ روم سے باہر نکل کر مظلوم ، بے بس ، بے سہارا ، بے روزگار اور مایوس ، عوام کے دکھ دررد جاننا ، سننا اور ان کو عملی جامعہ پہنانے والا ہی ایدھی کہلوا سکتا ہے ، اور کہلوانے کا حق رکھتا ہے ، عبدالستار ایدھی کی عوامی خدمت عوام سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں ، لہٰذا سیاسی افراد عبدالستار ایدھی کا نام استعمال نہ کریں کیونکہ ان افراد نے ایدھی جیسا کوئی کام نہیں کیا ، ہم عملی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ، اخباری بیانات کی زینت بننا اور عوام کو بے وقوف بنانے کا دور گزر چکا ہے ، عوام اب چور مچائے شور کی گیم کا حصہ نہیں بنے گی ، عوام مسائل کا حل چاہتی ہے ، ہم جلد ہی ایسی ایک سیاسی تحریک کا آغاز کریں گے جو کہ عملی سیاست کو عملی خدمت میں تبدیل کر دے گی ۔