ایران میں فوجی ہیڈکوارٹرز میں دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں سترہ افراد ہلاک ہوگئے. دھماکہ دارالحکومت تہران کے نزدیک فوجی ہیڈکوارٹرز کے اسلحہ ڈپو میں ہوا۔ پاسداران انقلاب کے ترجمان کے مطابق دھماکہ اسلحے کی منتقلی کے دوران ہوا۔ دھماکے کی شدت پچیس میل دور تک محسوس کی گئی اور دو گھنٹے تک اس آگ کے شعلے بلند ہوتے رہے۔ پاسداران انقلاب نے دھماکے میں سترہ افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔ اس سے قبل انہوں نے یہ تعداد ستائیس بتائی تھی۔دھماکے سے اسلحہ ڈپو کا بڑا حصہ تباہ ہوگیا ہے۔