ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کل پاکستان کا دورہ کریں گے جس میں اہم معاہدوں پر دستخط کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق ایرانی صدر اپنے دورے میں بہت سے اہم معاہدوں پر دستخط کریں گے جبکہ ایران سے بجلی کا معاہدہ بھی ہو سکتا ہے جبکہ گندم، چاول، سبزی اور پھل درآمد کئے جانے کے معاہدوں پر بھی دستخط کرنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے اور پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ کی تکمیل کے حوالے سے اہم پیش رفت متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ بھی بہت سے نئے معاہدوں پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے۔