ایرانی صدر احمدی نژاد نے وینزویلا کے صدر سے ملاقات میں انھیں حقیقی بھائی کہہ کے مخاطب کیا اور کہا کہ دونوں ممالک امریکا کے خلاف متحد ہیں۔ ملاقات میں دونوں لیڈروں نے دو طرفہ سنجیدہ امور پر گفتگو کے ساتھ ساتھ ہنسی مذاق بھی کیا۔ انھوں نے اس دوران ایرانی جوہری پروگرام پر امریکی ناراضگی کا مذاق بھی اڑایا۔ انھوں نے مغربی ممالک کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم بم بنا رہے ہیں اور جاہل لوگ اب تک اسی کھوج میں ہیں کہ آخر ہو کیا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ مغرب ہم پر ہنسنا چاہتا ہے اور ہمارے سامنے ہمارا مذاق اڑانا چاہتا ہے، کیوں کہ وہ ہماری ترقی سے خوفزدہ ہیں۔ ایرانی صدر آج کل لاطینی امریکا کے دورے پر ہیں جہاں وہ ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف امریکی پاپندیوں کو کم کرنے کے لیے لاطینی امریکا کے ممالک کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔