ایران ثابت کرے اس کا ایٹمی پروگرام پرامن ہے۔ اقوام متحدہ

Ban ki moon

Ban ki moon

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون نے کہا ہے کہ ایران کو ثابت کرنا ہو گا کہ اس کا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کے لئے ہے۔ ڈیوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا کہ ایران کو اپنے نیوکلئیر پروگرام سے متعلق مغربی ممالک سے مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنا چاہئیے۔
انھوں نے کہا کہ مذاکرات کے ذریعے ہی بحران کا پرامن حل نکالاجا سکتا ہے۔ بانکی مون نے بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی ایران کے ایٹمی پروگرام کے فوجی استعمال سے متعلق رپورٹس کو تشویشناک قرار دیا۔