ایران جانے والے زائرین کے لیے سیکیورٹی کلیئرنس لازمی قرار

mastung

mastung

سانحہ مستونگ کے بعد بلوچستان حکومت نے ایران جانے والے زائرین کیلئے محکمہ داخلہ سے اجازت اورسیکورٹی کلیئرنس لازمی قراردے دیا ہے۔ دوسو افراد کو اب تک حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ دہشت گردی روکنے کیلئے اے ٹی ایف کا نیا ونگ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بلوچستان کے وزیرداخلہ میرظفر زہری کی صدارت میں اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میں سیکیورٹی کے مختلف امور زیربحث آئے۔ اجلاس کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ مستونگ واقعہ زائرین کی بسوں کوسیکورٹی کی فراہمی کے طے شدہ طریقہ کارپر عملدرآمد نہ ہونے اورمتعلقہ ٹرانسپورٹرز اور انتظامیہ کے درمیان رابطے کے فقدان کی وجہ سے رونما ہوا الجاس فیصلہ کیا گیاکہ آئندہ ایران جانے والے زائرین کیلئے محکمہ داخلہ سے اجازت اورسیکورٹی کلیئرنس لازمی ہوگا۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ سانحہ مستونگ کے خلاف کوئٹہ اورمستونگ انتظامیہ نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر دو سو سے زائد افراد کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ بلوچستان حکومت نے زائرین کو لے جانیوالی ٹرانسپورٹ کمپنی کا پرمٹ منسوخ کر دیا ہے۔