امریکی حکام کا کہنا ہے ایران اسرائیل کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کی صورت میں جوابی کارروائی کے طور پر اسرائیل اور امریکا پر حملے کرسکتا ہے۔
امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایران ایٹمی تنصیبات پر اسرائیلی حملے کے ردعمل میں اسرائیل پر میزائل حملہ کرسکتا ہے۔ امریکی سول اور ملٹری تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کا خاص ہدف خلیج فارس میں امریکی پیٹرولیم تنصیبات اور افغانستان میں امریکی فوجی ہو سکتے ہیں۔